چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا ہے کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونا تشویشنا ک ہے،اس معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے،ملک دشمنوں کو پہچاننا ہو گا، شہبازشریف کی حکومت اسلام آباد تک محدود ہے،حکومت عوام کی بجائے اپنے ذاتی اہداف حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے،لگ رہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوگی،مریم اورنگزیب کیساتھ جو ہوا وہ زیادتی ہے۔رہنما پی ٹی آئی سینیٹر ظفر علی شاہ نے کہا کہ ملکی معیشت تباہی کے دہانے پر ہے،ملک میں سیاسی استحکام کے بغیر حالات بہتر نہیں ہوسکتے،ملک کے مستقبل کافیصلہ قوم کو کرنے دیا جائے،سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنور دلشاد نے کہا کہ عمران خان کے نااہل ہونے کے چانسز ہیں،اگر عمران خان نااہل ہوتے ہیں تو پھر کیس سپریم کورٹ جائیگا۔تفصیلات کے مطابق چیف ایڈیٹر پاکستان گروپ آف نیوز پیپرز و سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایک ایٹمی ملک کے وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونا تشویشنا ک ہے،اس معاملے کی تہہ تک جانے کی ضرورت ہے،ملک دشمنوں کو پہچاننا ہو گا،چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہ شہبازشریف کی حکومت اسلام آباد تک محدود ہے،حکومت عوام کی بجائے اپنے ذاتی اہداف حاصل کرنے میں لگی ہوئی ہے،اپوزیشن میں جو بھی ہوتا ہے اسے ملک سری لنکا ہی نظر آنے لگتا ہے، اسحاق ڈار کاوزیرخزانہ بننا خوش آئند فیصلہ ہے، اسٹاک ایکسچینج میں بھی بہتری نظر آئی،اسحاق ڈار معیشت کے معاملات کو بہتر طریقے سے جانتے ہیں،لگ رہا ہے کہ اسحاق ڈار کے آنے سے معیشت بہتر ہوگی۔سینئر اینکر پرسن ایس کے نیازی نے کہا کہ وزیراطلاعات مریم اورنگزیب کیساتھ لندن میں جو ہوا وہ زیادتی ہے،اس قسم کے واقعات کو رکنا چاہئے۔چیف ایڈیٹر ایس کے نیازی نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر ایک سلجھا ہوا انسان ہے۔پی ٹی آئی رہنما ظفر علی شاہ نے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار معیشت کے معاملات کے ماہر ہیں لیکن سوال یہ ہے کہ اسحاق ڈار اور دیگر ملک سے باہر کیوں چلے جاتے ہیں،اگر وہ اتنے ہی اچھے تھے تو پہلے کیوں نہیں ملک آ گئے،انھوں نے کہا کہ عام شہری بہت سے سوالات اٹھاتا ہے،وزیراعظم کی آڈیو لیکس ہونا تشویشناک ہے، عمران خان کی ایسی کوئی آڈیو لیک نہیں ہوئی جس میں ملک کی خودمختیاری پر بات آئی ہو، عمران خان کو اپنی ٹیم پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے،ماہر معاشیات مرزااختیاربیگ نے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار ڈالر کو کنٹرول کرنا جانتے ہیں،ماضی میں اسحاق ڈار نے ڈالر کو 102روپے سے اوپر نہیں جانے دیا،ڈالر کو کنٹرول کرنے کے نقصانات بھی ہیں،ڈالر کو کنٹرول بھی کرلیں تو ڈالر کی ڈیمانڈ میں کمی نہیں آتی،انھوں نے مزید کہا کہ لگ نہیں رہا کہ اسحاق ڈار کی اسٹریجی کام کرے گی،اسحاق ڈار مفتاح اسماعیل اور شوکت ترین سے بہتر معیشت کو سمجھتے ہیں، سیاسی عدم استحکام کے بغیر معیشت بہتر نہیں ہوسکتی۔صدرآئی سی سی آئی محمدشکیل منیرنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسحاق ڈار کو لانا خوش آئند ہے،اسحاق ڈار کو لانے سے مارکیٹ میں بہتری نظر آئے گی،انکے آنے سے ڈالر نیچے آیا اور اسٹاک مارکیٹ بہتری کی طرف جاری ہے،اسحاق ڈار جانتے ہیں کہ مارکیٹ سے دباو کو کیسے کم کیا جائے۔سابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کنوردلشادنے روز نیوز کے پروگرام سچی بات ایس کے نیازی کیساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے الیکشن کمیشن اور الیکشن کمشنر کیخلاف بہت سخت باتیں کی ہوئیں ہیں،عمران خان الیکشن کمیشن کو ڈرانے دھمکانے کی کوشش کررہے ہیں،عمران خان کے نااہل ہونے کے چانسز ہیں اگر عمران خان ناہل ہو گئے تو کیس سپریم کورٹ جائیگا۔آڈیولیکس معاملے پر وزیراعظم نے کمیٹی بنا دی ہ
پاکستان
خاص خبریں
ایٹمی ملک کے وزیراعظم کی آڈیو لیک ہونا تشویشنا ک ہے ایس کے نیازی
- by Daily Pakistan
- ستمبر 28, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 508 Views
- 3 سال ago