سپریم کورٹ آف پاکستان میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہو گا، تحریک انصاف نے ایڈہاک ججز کی مخالفت کرتے ہوئے جوڈیشل کمیشن کو خط لکھنے کا اعلان کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی کے حوالے سے جوڈیشل کمیشن کا اجلاس چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی سربراہی میں آج سہ پہر تین بجے ہو گا، ایڈہاک ججز کیلئے سپریم کورٹ کے چار ریٹائرڈ ججز کے نام تجویز کئے گئے ہیں جن میں جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم، جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر، جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل اور جسٹس ریٹائرڈ طارق مسعود کے نام شامل ہیں۔چاروں ریٹائرڈ ججز کے نام چیئرمین جوڈیشل کمیشن چیف جسٹس قاضی فائز عیسی کی جانب سے تجویز کئے گئے ہیں، جسٹس ریٹائرڈ سردار طارق مسعود اور جسٹس ریٹائرڈ مظہر عالم میاں خیل رضامندی ظاہر کر چکے جبکہ جسٹس ریٹائرڈ مقبول باقر نے سپریم کورٹ کا ایڈہاک جج بننے سے معذرت کر لی، اس سے قبل جسٹس ریٹائرڈ مشیر عالم بھی ایڈہاک جج کی ذمہ داری لینے سے معذرت کر چکے ہیں۔
پاکستان
خاص خبریں
ایڈ ہاک ججز کی تعیناتی ، چیف جسٹس کی سربراہی میں جوڈیشل کمیشن کا اجلاس آج ہوگا
- by Daily Pakistan
- جولائی 19, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 259 Views
- 5 مہینے ago