پاکستان

ایک لیڈر پاکستان تباہ کرنے پر تلا ہے، اجازت نہیں دیں گے، وزیراعظم

پی ٹی آئی کے فوج مخالف پراپیگنڈے کے تانے بانے اسرائیل سے ملتے ہیں،وزیر داخلہ

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ زندگی میں کبھی ایسے مخدوش حالات نہیں دیکھے، عدلیہ سمیت ہر ادارہ تقسیم ہوچکا، اداروں کی بے توقیری کی جارہی ہے، ایک لیڈر پاکستان تباہ کرنے پر تلا ہوا ہے جس کی اجازت نہیں دیں گے۔سینیٹ کے خصوصی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ بڑا انسان وہ ہوتا ہے جو اپنی غلطی تسلیم کرے، ماضی میں شدید اختلافات کے باوجود تمام سیاست دان پاکستان کے مفاد میں اکٹھے ہوجاتے تھے، 2014ء میں پاکستان میں دہشت گردی عروج پر تھی اس وقت کے وزیراعظم نے ایپکس کمیٹی میں تمام سیاست دانوں کو اکٹھا کیا اور سانحہ اے پی ایس میں بھی سب سیاست دان اکٹھے ہوگئے تھے۔وزیراعظم ںے کہا کہ فروری 2019ء میں بھارتی طیارے پاکستانی حدود میں داخل ہوئے، میری کمر کی تکلیف کا مذاق اڑایا گیا، اس وقت ایک اہم میٹنگ بلائی گئی تھی جس میں وزیراعظم اور آرمی چیف کو آنا تھا، ہم نے اس وقت ڈیڑھ گھنٹہ انتظار کیا مگر جنرل باجودہ اکیلے آئے، ہم سب سمجھ گئے تھے لیکن اس وقت بھی وزیراعظم (عمران خان ) نہیں آئے اسے کہتے ہیں انا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri