اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا ہے۔وفاقی وزیر خزانہ سینیٹر محمد اورنگزیب کی سربراہی میں ای سی سی کا ورچوئل اجلاس ہوا۔ اجلاس کے اعلامیے کے مطابق وزیر خزانہ نے چین سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کی، وہ بواو فورم برائے ایشیا 2025 میں شرکت کیلئے چین کے دورے پر ہیں۔
اجلاس میں پیٹرولیم ڈویژن کی ریکوڈک منصوبے سے متعلق سمری اور اس کی لاگت میں اضافے کے عوامل کا جائزہ لیا گیا۔
وزارت خزانہ کے مطابق ای سی سی نے سمری میں شامل تجاویز کی منظوری دے دی اور اجلاس میں ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیا۔
اعلامیے کے مطابق ای سی سی نے وزارت پیٹرولیم اور وزارت خزانہ کو قریبی رابطہ قرار رکھنے کی ہدایت کی اور تمام متفقہ اقدامات کی بروقت تکمیل یقینی بنانے پر زوردیا۔
ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کی مکمل حمایت کا یقین دلایا، ای سی سی نے وزارت بین الصوبائی رابطہ کی سمری بھی منظور کرلی۔
اجلاس میں اسپورٹس بورڈ کوچنگ سینٹر اسکردو کی تعمیر کیلیے 20 کروڑ روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی۔
ای سی سی اجلاس میں کہا گیا کہ وزارت بین الصوبائی رابطہ کوچنگ سینٹر کی تعمیر کے بعد اسے فعال رکھے، یہ سینٹر مقامی کھلاڑیوں کیلیے تربیتی مرکز کے طور پر کام کرے گا۔
پاکستان
ای سی سی نے ریکوڈک منصوبے کو قومی اہمیت کا حامل قرار دیدیا
- by Daily Pakistan
- مارچ 25, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 13 Views
- 11 گھنٹے ago