پاکستان شاہینز کی ٹیم اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا کپ میں شرکت کے لیے عمان پہنچ گئی۔پاکستان شاہینز کے 15 رکنی اسکواڈ کی قیادت محمد حارث کررہے ہیں، ٹیم اپنا پہلا میچ 19 اکتوبر کو بھارت اے کے خلاف کھیلے گی۔پاکستان شاہینز ٹیم 21 اکتوبر کو اومان اور 23 اکتوبر کو یو اے ای سے میزبانی کرے گی۔ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز 25 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے جبکہ فائنل 26 اکتوبر کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ پاکستان شاہینز کا تربیتی کیمپ 11 سے 15 اکتوبر تک کراچی میں تھا۔
کھیل
اے سی سی ایمرجنگ ٹی ٹوئنٹی ایشیا ء کپ ، پاکستان شاہینز ٹیم اومان پہنچ گئی
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 16, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 357 Views
- 9 مہینے ago