اردو شاعری میں ا حمد فراز میں ایک مزاحمتی شاعر کے طور پر جانا جاتا ہے آج انکا یوم ولادت منایا جا رہا ہے وہ 12 جنوری 1931 کوکوہاٹ میں پیدا ہوئے۔ ان کا اصل نام سید احمد شاہ ‘ تھا۔مگر شاعری میں انھوں نے ا حمد فرازکے نام سے شہرت پائی انھوں نے اردو اور فارسی میں ایم اے کیا۔ ایڈورڈ کالج ( پشاور ) میں تعلیم کے دوران ریڈیو پاکستان کے لیے فیچر لکھنے شروع کیے۔ جب ان کا پہلا شعری مجموعہ "” تنہا تنہا "” شائع ہوا تو وہ بی اے میں تھے تعلیم کی تکمیل کے بعد ریڈیو سے علاحدہ ہو گئے اور یونیورسٹی میں لیکچر شپ اختیار کر لی۔ اسی ملازمت کے دوران ان کا دوسرا مجموعہ "” درد آشوب "”چھپا جس کو پاکستان رائٹرزگلڈ کی جانب سے ” آدم جی ادبی ایوارڈ "” عطا کیا گیا۔ یونیورسٹی کی ملازمت کے بعد پاکستان نیشنل سینٹر (پشاور) کے ڈائریکٹر مقرر ہوئے۔ انہیں 1976 ء میں اکادمی ادبیات پاکستان کا پہلا سربراہ بنایا گیا۔ بعد ازاں جنرل ضیاء کے دور میں انہیں مجبوراً جلا وطنی اختیار کرنی پڑی۔ 1989ء سے 1990ء چیرمین اکادمی پاکستان، 1991ء سے 1993ء تک لوک ورثہ اور 1993ء سے 2006ء تک "” نیشنل بک فاؤنڈیشن "”کے سربراہ رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹی وی انٹرویو کی پاداش میں انہیں "” نیشنل بک فاؤنڈیش "” کی ملازمت سے فارغ کر دیا گیا۔ احمد فراز 25 اگست 2008 کو اپنے خالق حقیقی سے جاملے
انٹرٹینمنٹ
پاکستان
خاص خبریں
ا حمد فرازکا یوم ولادت آج منایا جا رہا ہے
- by Daily Pakistan
- جنوری 12, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 902 Views
- 2 سال ago