پی ڈی ایم اے کی جانب سے لاہور میں آج اور کل بارش برسنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت کے افق پر بادلوں کا راج ہونے سے لاہور کا موسم سہانا ہے، آج شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 25 جبکہ زیادہ سے زیادہ 32 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جبکہ موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔موسم کا احوال بتانے والوں کا کہنا ہے کہ ہوا کی رفتار 10 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے جس سے ہوا میں نمی کا تناسب 70 فیصد سے زائد ریکارڈ کیا گیا ہے۔پی ڈی ایم اے نے آج اور کل وقفے وقفے سے شہر لاہور سمیت پنجاب کے مختلف حصوں میں بارش برسنے کی پیشگوئی کی ہے۔
پاکستان
موسم
باغوں کے شہر لاہور میں آج اور کل بارش برسنے کی پیشگوئی
- by Daily Pakistan
- اگست 30, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 181 Views
- 3 مہینے ago