بانی چیئرمین پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان نے کہا ہے کہ بانی کہتے ہیں حکومت 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو میں علیمہ خان نے کہا کہ حکومت بانی پی ٹی آئی کو مائنس کرنا چاہتی ہے، بانی چیئرمین نے 10 محرم کے بعد تحریک شروع کرنے کی ہدایت کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نیکہہ رہے ہیں کہ 27ویں ترمیم کے بجائے بادشاہت کا اعلان کردیں، انہوں نے پنجاب کے 26 ایم پی ایز کو اسمبلی کے باہر اسمبلی لگانے کی ہدایت کی ہے۔
علیمہ خان نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے انہیں آج بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل سکی، دیگر 2 بہنوں ڈاکٹر عظمی خان اور نورین نیازی کو ملاقات کی اجازت ملی، جو ایک گھنٹہ جاری رہی۔
انہوں کا یہ بھی کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے میڈیا کی آواز بند کردی گئی ہے، غلامی کے بجائے جیل میں بیٹھنا بہتر ہے۔
عظمی خان نے میڈیا کو بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے جیل سہولیات سے متعلق کوئی شکایت نہیں کی، انہوں نے اپنے بھائی سے پوچھا کہ آپ کا وزن کیوں کم لگ رہاہے تو انہوں نے بتایاکہ نیند پوری نہیں ہورہی گرمی بھی بہت زیادہ ہے۔
پاکستان
بانی نے 10 محرم کے بعد تحریک چلانے کی ہدایت کردی، علیمہ خان
- by Daily Pakistan
- جولائی 1, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 5 گھنٹے ago