بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف آج ایک اور مقدمے میں فرد جرم عائد کیے جانے کا امکان ہے۔ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے جج ملک اعجاز آصف 9 مئی کے واقعات سے متعلق آج اڈیالہ جیل میں سماعت کریں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ 9 مئی کے واقعات سے متعلق کیس میں عمران خان اور شاہ محمود قریشی پر فرد جرم عائد کی جا سکتی ہے۔دوسری جانب عدالت نے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بھی طلب کر لیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سائفر کیس میں عمران خان اور شاہ محمود کو بالترتیب 10 اور 10 سال قید کی سزا سنائی جا چکی ہے۔اس کے علاوہ توشہ خانہ کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 14، 14 سال قید کی سزا سنائی گئی اور عدت نکاح کیس میں پی ٹی آئی کے بانی اور ان کی اہلیہ کو 7، 7 سال قید کی سزا سنائی گئی۔
خاص خبریں
بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی پر ایک اور فرد جرم کا امکان ،کھلاڑیوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی
- by Daily Pakistan
- فروری 6, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 585 Views
- 10 مہینے ago