مسلم لیگ ن کے رہنما طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی تاریخ کے سب سے زیادہ وی آئی پی قیدی ہیں۔ایک بیان میں طلال چوہدری نے کہا کہ ان کی ملاقاتیں ہو رہی ہیں، وہ ایس سی او کانفرنس کو بہانہ بنا رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایس سی او کانفرنس بڑی کانفرنس ہے، 200 وفود پاکستان آرہے ہیں، یہ کانفرنس کسی کی نہیں، اس سے ملکی معیشت اور مستقبل جڑا ہوا ہے۔طلال چوہدری کا کہنا ہے کہ احتجاج کی کال ریاست کو بلیک میل کرنے کے لیے ہے، ملاقاتوں کے ساتھ سہولیات بھی میسر ہیں، وی آئی پی قیدیوں کو وی آئی پی سہولیات مل رہی ہیں۔مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ وہ سوچ سکتے ہیں تو احتجاج کرنے کی ہمت نہیں کریں گے، وہ بہانے کے طور پر ایس سی او پر حملہ کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی تاریخ میں سب سے زیادہ وہ آئی پی قیدی ہیں ، طلال چوہدری
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 13, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 135 Views
- 9 مہینے ago