پاکستان

بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے: سلمان اکرم راجہ

بانی پی ٹی آئی نے کہا پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے: سلمان اکرم راجہ

بیرسٹر سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات بہت اچھی رہی ہے، ان کی طبیعت بالکل ٹھیک ہے۔راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی عمران خان سے پارٹی رہنماوں نے ملاقات کی۔ملاقات کے بعد جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے قومی یکجہتی کی بات کی اور کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندرونی اتحاد کی ضرورت ہے، ان کا کہنا ہے کہ مودی نے شکست کھائی ہے، اب وہ کوئی اور شرارت کر سکتا ہے۔
سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ پوری قوم کو متحد ہو کر دشمن کا مقابلہ کرنا ہے، معیشت کے حوالے سے بانی نے کہا ہے کہ ہمیں متحد ہو کر کام کرنا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ ہم قومی یکجہتی کے لیے اپنا حصہ ڈالنے کو تیار ہیں، احتجاجی تحریک ہمارا حق ہے لیکن اس حوالے سے کوئی حتمی بات ابھی نہیں ہوئی۔
سلمان اکرم راجہ نے یہ بھی کہا کہ بانی پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بطور اپوزیشن ہم بات کرتے رہیں گے، یہ ہمارا حق ہے، البتہ 6 مئی کو جیل میں بریفنگ سے متعلق بانی پی ٹی آئی نے کوئی بات نہیں کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے