سابق وزیراعظم کی بہن علیمہ خان نے عمران خان کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے کہ اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں۔
علیمہ خان نے جوڈیشل کمپلیکس میں گفتگو کے دوران کہا کہ بات چیت سے متعلق بانی پی ٹی آئی کا پیغام قیادت تک پہنچ گیا ہوگا، میرے بیان سے کسی کو کوئی خطرہ نہیں ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کو تنہائی میں ڈال کر مائنس کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، جب احتجاج کا پلان آئے گا تو شرکت کریں گے، لیڈ کرنے کا معاملہ نہیں ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ صرف تحریکِ انصاف کی باتیں رپورٹ ہوتی ہیں، دیگر سیاسی جماعتوں کی کوئی بات رپورٹ نہیں ہوتی، تحریکِ انصاف کا خوف بہت زیادہ ہے، ڈرے ہوئے لوگ حکومت میں بیٹھے ہیں۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بے گناہ ورکرز کو دور دور شہروں سے عدالتوں میں آنا پڑتا ہے، تحریکِ انصاف کے ورکرز کی گزشتہ دو سال میں بہت ٹریننگ ہوگئی ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ ہزاروں لوگوں پر کبھی ایک ساتھ اتنے کیسز نہیں ہوئے لیکن مشکل وقت گزر جائے گا، ایسا وقت کبھی کسی نے دیکھا ہی نہیں تھا۔
پاکستان
بانی پی ٹی آئی نے کہا ہے اس حکومت کو قبول نہیں کرنا، چاہے ساری زندگی جیل میں رہوں: علیمہ خان
- by Daily Pakistan
- جولائی 3, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 14 Views
- 10 گھنٹے ago