پاکستان

بجلی بم گرانے کی تیاری ، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

بجلی بم گرانے کی تیاری ، 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام پر مزید بوجھ ڈالنے کی تیاری۔ سی پی اے نے نیپرا سے ایک ماہ کے لیے بجلی کی قیمت میں 2 روپے 94 پیسے فی یونٹ اضافے کی درخواست کی ہے، اضافے کی درخواست مارچ کے لیے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے۔درخواست میں کہا گیا کہ مارچ میں ہائیڈل کا 27.63 فیصد، کوئلے کا 10.74 فیصد اور ایل این جی کا 20.67 فیصد حصہ تھا۔درخواست کے متن میں کہا گیا ہے کہ مارچ میں 25.79 فیصد بجلی نیوکلیئر سے پیدا کی گئی جب کہ 2.55 فیصد ہوا سے اور 1.37 فیصد شمسی توانائی سے پیدا کی گئی۔ بجلی کی پیداوار پر تقریباً 73 ارب روپے خرچ ہوئے۔واضح رہے کہ نیپرا اتھارٹی اضافے سے متعلق درخواست کی سماعت 26 اپریل کو کرے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے