حکومت کی جانب سے بجلی کی قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ مزید اضافے کی منظوری کا امکان ہے۔سرکاری ڈسکوز کے صارفین کے لیے پہلے سے مہنگی بجلی مزید مہنگی ہونے والی ہے، جس میں ایک ماہ کے لیے فی یونٹ قیمت 2 روپے 10 پیسے تک اضافے کا امکان ہے۔ اس سلسلے میں سینٹرل پرچیزنگ پاور ایجنسی(سی پی پی اے)کی جانب سے نیپرا میں درخواست دائر کر دی گئی ہے۔سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمتوں میں اضافہ ماہانہ فیول کاسٹ ایڈجسمنٹ (ایف سی اے) کی مد میں مانگا گیا ہے اس حوالے سے نیشنل الیکٹرک ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) اس درخواست پر 31 جولائی کو سماعت کرے گی۔درخواست منظوری کی صورت میں بجلی کی قیمت میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جائے گا۔واضح رہے کہ سی پی پی اے کی جانب سے بجلی کی قیمت میں پہلے 2.10 روپے کا اضافہ مانگا گیا تھا، جس کے بعد درخواست میں رد و بدل کرکے اسے 2 روپے 63 پیسے فی یونٹ کردیا گیا ہے، جس کی وجہ سے اب قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ بڑھنے کا امکان ہے۔
معیشت و تجارت
بجلی کی قیمت میں 2.63 روپے فی یونٹ مزید اضافے کا امکان
- by Daily Pakistan
- جولائی 25, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 785 Views
- 5 مہینے ago