پاکستان

بجٹ میں متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر زرداری کا وزیراعظم پر زور

بجٹ میں متوسط طبقات کا خاص خیال رکھیں ، صدر زرداری کا وزیراعظم پر زور

صدر آصف علی زرداری نے وزیر اعظم شہباز شریف پر زور دیا ہے کہ وہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کا خاص خیال رکھیں۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے صدر آصف علی زرداری سے ایوان صدر میں ملاقات کی جس میں وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و خصوصی احسن اقبال بھی موجود تھے۔ دونوں سربراہان مملکت کے درمیان ملاقات میں ملک کی مجموعی معاشی و مالی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس کے علاوہ آئندہ بجٹ میں عوام کو ریلیف دینے کے حوالے سے تجاویز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم شہباز شریف نے صدر زرداری کو اپنے حالیہ دورہ چین سے متعلق بھی آگاہ کیا، صدر نے وزیراعظم کو ملکی ترقی اور اقتصادی اہداف کے حصول میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔ملاقات میں سربراہان مملکت نے آئندہ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں پر بھی تبادلہ خیال کیا، صدر آصف زرداری نے وزیراعظم پر زور دیا کہ بجٹ میں غریب اور متوسط طبقے کا خاص خیال رکھا جائے۔یاد رہے کہ وفاقی حکومت آج 18 ہزار 500 ارب روپے سے زائد کا بجٹ پیش کرے گی۔ وفاقی بجٹ میں دفاع کے لیے 21 ارب روپے اور قرضوں پر سود کی ادائیگی کے لیے 97 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ منصوبوں کے لیے 1500 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔بجٹ میں توانائی کے شعبے کے لیے 253 ارب روپے، انفراسٹرکچر کے لیے 827 ارب روپے، توانائی کے شعبے کی سبسڈی کے لیے 800 ارب روپے، آبی وسائل کے لیے 206 ارب روپے، ٹرانسپورٹ اور مواصلات کے لیے 279 ارب روپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں جی ڈی پی گروتھ کا ہدف 3.6 فیصد رکھا گیا ہے۔ مقرر کیا گیا ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri