صدر مملکت کی جانب سے فنانس بل 2024 پر دستخط کئے جانے کے بعد اس میں موجود ٹیکسز کا اطلاق آج سے ہوچکا ہے، جس کا اثر سیمنٹ کی قیمتوں پر بھی پڑا ہے۔نئے بجٹ کے اطلاق کے بعد سیمنٹ کی قیمت میں 200 روپے تک فی بوری اضافہ ہوگیا ہے۔حکومت کی جانب سے ایک بوری پر 100 روپے ایکسائز ڈیوٹی کے بعد سیمنٹ کی بوری کی قیمت 1410 سے 1420 روپے ہوگئی ہے۔لیکن سیمنٹ مالکان نے سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 200 روپے اضافہ کر دیا ہے اور فی بوری قیمت 1300 روپے سے بڑھا کر 1500 روپے کردی ہے۔بجٹ کے مطابق سیمنٹ کی فی بوری قیمت میں 50 روپے اضافہ کیا جانا تھا، لیکن سیمنٹ انڈسٹری مالکان نے عوام پر 200 روپے کا بوجھ ڈال دیا۔
پاکستان
معیشت و تجارت
بجٹ میں 50 روپے ، سیمنٹ فیکڑی مالکان نے 200 بڑھا دیئے
- by Daily Pakistan
- جولائی 4, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 312 Views
- 5 مہینے ago