ٹی وی چینل کی براہ راست نشریات کے دوران خاتون ماہر موسمیات کی آنکھیں گھوم گئیں جس کے بعد وہ چکرا کر نیچے فرش پر جا گری۔.سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ امریکی ٹی وی چینل سی بی این کی براہ راست نشریات جاری تھی اور موسم کی کی صورت حال پر تجزیے کے لیے خاتون کو مدعو کیا گیا تھا۔
اینکرز ابھی خاتون ماہر موسمیات کا تعارف ہی کروا رہی تھیں کہ اسی دوران خاتون کی آنکھیں گھوم گئیں اور پتلیاں اوپر کی جانب چلی گئیں، خاتون ماہر موسمیات نے سامنے رکھی میز پر کہنیاں رکھ کر خود کو سنبھالنے کی کوشش کی تاہم وہ خود پر قابو نہ رکھ سکی اور زمین پر گر گئیں۔
جب پروگرام کی اینکرز کو اس بات کا اندازہ ہوا کہ خاتون ماہر موسمیات کے ساتھ کچھ گڑ بڑ ہوئی ہے تو انہوں نے فوری طور پر بریک لے اور براہ راست نشریات کے بجائے ریکارڈڈ پروگرام نشر کیا گیا۔یاد رہے کہ یہ پہلی بار نہیں ہوا کہ براہ راست نشریات کے دوران طبیعت خراب ہوئی ہو، اس سے قبل بھی ایک بار براہ راست نشریات کے دوران خاتون ماہر موسمیات کو دل کی تکلیف ہوئی تھی۔