برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں کل 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائیگا۔وزیراعظم ہاس کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق 12ستمبر کو یوم سوگ کے موقع پر قومی پرچم سرنگوں رہیگا۔وزیراعظم آفس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے وزارت خارجہ کی سفارش پر یوم سوگ کی منظوری دی۔خیال رہے کہ 8 ستمبر کو ملکہ برطانیہ الزبتھ ثانی کا انتقال ہوگیا تھا اور ان کی آخری رسومات پیر19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ ملکہ الزبتھ کی آخری رسومات ویسٹ منسٹر ایبے میں دن 11 بجے شروع ہوں گی۔
پاکستان
خاص خبریں
دنیا
برطانوی ملکہ الزبتھ دوم کی وفات پرپاکستان میں کل 12 ستمبر کو یوم سوگ منایا جائیگا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 11, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1050 Views
- 2 سال ago