بریڈفورڈ میں سینکڑوں افراد نے کونسل ٹیکس میں 9.9 فیصد اضافے کے خلاف احتجاج کیا۔بریڈفورڈ یونائیٹڈ اگینسٹ آسٹیریٹی کے اراکین اور کچھ آزاد کونسلرز نے سینٹینری اسکوائر میں بینرز اٹھا کر مظاہرہ کیا، جن پر لکھا تھا کہ کونسل ٹیکس میں اضافہ نامنظور۔لیبر کے زیر قیادت کونسل نے 26-2025 میں 14.99 فیصد اضافے کی درخواست دی تھی لیکن حکومت نے صرف 9.9 فیصد اضافے کی اجازت دی۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ جمعرات کو متوقع ہے۔آزاد کونسلر اسماعیل الدین نے کہا کہ شہر کے بہت سے لوگ اس اضافے کے متحمل نہیں ہوسکیں گے۔احتجاج میں شریک افراد کا کہنا تھا کہ یہ ملک میں اب تک سب سے زیادہ ٹیکس اضافہ ہے جو مہنگائی کی شرح سے کہیں زیادہ ہے اس لیے ہمیں لگتا ہے کہ اس اضافے کی مخالفت کی جانی چاہیے۔اس حوالے سے کونسل لیڈر سوزن ہنچ کلف نے کہا کہ بریڈفورڈ میں کونسل ٹیکس قومی اوسط سے 145 پاونڈ کم اور ویسٹ یارکشائر میں سب سے کم ہے۔انہوں نے کہا کہ کوئی بھی ٹیکس میں اضافہ نہیں چاہتا خاص طور پر ایسے وقت میں جب دیگر اخراجات بھی بڑھ رہے ہیں لیکن ہمیں کونسل کے مالی معاملات کو متوازن رکھنا ہوگا اس لیے ہم سروسز میں کٹوتی کے بجائے نئے مالی ذرائع تلاش کر رہے ہیں۔ان کے مطابق اس وقت 2 پاونڈ یا 3 پاونڈ فی ہفتہ اضافہ کر کے اگلے 20 سالوں میں111 ملین پاونڈ کے قرضوں سے بچا جا سکتا ہے اور طویل مدتی بنیادوں پر کونسل کی خدمات کو محفوظ رکھا جا سکتا ہے۔
دنیا
برطانیہ: بریڈفورڈ میں کونسل ٹیکس میں اضافے کیخلاف احتجاج
- by Daily Pakistan
- مارچ 2, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 39 Views
- 2 دن ago