لندن: برطانیہ میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل نے سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔ڈاکٹر فیصل اور سابق وزیراعظم کے درمیان ملاقات سینٹرل لندن میں حسن نواز کے دفتر میں ہوئی جس میں پاکستان سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔خیال رہے کہ برطانیہ میں پاکستان کے نئے ہائی کمشنر ڈاکٹر محمد فیصل نے رواں ماہ ہی ذمہ داریاں سنبھال لیں، ڈاکٹر محمد فیصل کا برطانیہ پہنچنے پر فارن سیکرٹری کی نمائندہ کیتھرین کولوین نے استقبال کیا ۔پاکستان ہائی کمیشن کے مطابق ڈاکٹر محمد فیصل اس سے قبل جرمنی میں بطور سفیر خدمات انجام دے رہے تھے۔
دنیا
برطانیہ میں تعینات نئے پاکستانی ہائی کمشنر ڈاکٹر فیصل کی نواز شریف سے ملاقات
- by Daily Pakistan
- اگست 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 412 Views
- 3 سال ago

Related Post
پاکستان, خاص خبریں, دنیا, کھیل
سعودی عرب میں’رونالڈو لاپتہ‘ پوسٹر وائرل، مداحوں کا طنز
فروری 5, 2026
