پاکستان

بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ، اہم گرفتاریاں

بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں ہوئی ، اہم گرفتاریاں

بشام خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی تھی جب کہ اس کے سلسلے میں اہم گرفتاریاں بھی کی گئی ہیں۔اس بات کا انکشاف خیبرپختونخوا پولیس اور سی ٹی ڈی کی ٹیم کی مشترکہ کمیٹی کو پیش کی گئی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق دھماکے کی جگہ سے تمام شواہد اکٹھے کر لیے گئے ہیں، شواہد کی بنیاد پر اہم گرفتاریاں کی گئی ہیں۔خودکش دھماکے کی منصوبہ بندی افغانستان میں کی گئی، واقعے کی سی سی ٹی وی ویڈیو بھی حاصل کرلی گئی۔قافلے کے ساتھ جیمرز متحرک تھے یا نہیں، اس کی تحقیقات جاری ہیں، غیر ملکیوں پر حملے کے خدشے کے حوالے سے بھی تفصیلات لی جا رہی ہیں۔گرفتار دہشت گردوں کے بیانات پر مبنی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی۔واضح رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ہدایت پر بشام خودکش دھماکے کی تحقیقات کے لیے مشترکہ کمیٹی تشکیل دی گئی تھی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے