پاکستان

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی، شیری رحمن

بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی، شیری رحمن

سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔پاکستانی سفارتی وفد کی رکن سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ برسلز میں پاکستان کی سفارتی ٹیم نے کامیاب دورہ مکمل کیا۔
سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ دہشتگردی، عالمی تنازعات کے باوجود پاکستان کی نمائندگی بھر پور توانائی اور وقار سے کی گئی۔
پاکستان پیپلز پارٹی سے تعلق رکھنے والی سینیٹر نے مزید کہا ہے کہ عالمی کشیدگی میں سفارتکاری، کثیرالجہتی تعلقات، بین الاقوامی قوانین کی اہمیت پر زور دیا گیا۔انہوں نے دورے میں شامل ارکان کے حوالے سے بتایا ہے کہ برسلز سے کچھ اراکین وطن واپس جا رہے ہیں، باقی اسٹراسبرگ میں مشن جاری رکھیں گے۔
انہوں نے بتایا ہے کہ 2 ہفتوں سے مسلسل نان سٹاپ اجلاس اور ملاقاتیں کیں اور بلاول بھٹو زرداری نے بہترین انداز میں وفد کی قیادت کی۔
شیری رحمن نے کہا ہے کہ پاکستان کے بیانیے کو دیانتداری اور جذبے کے ساتھ پیش کیا گیا۔ٹیم پر مکمل اعتماد پر وزیرِاعظم شہباز شریف کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے