سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاعات پر ضلع دکی میں آپریشن کیا، اس دوران شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔
آئی ایس پی آر نے بتایا ہے کہ آپریشن کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک اور 2 گرفتار کیے گئے ہیں، جن سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد ہوا ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقاتِ عامہ کا کہنا ہے کہ ہلاک اور گرفتار دہشت گرد بھارتی اسپانسرڈ ہیں، سیکیورٹی فورسز بھارتی حمایت یافتہ دہشت گردوں کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
پاکستان
بلوچستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 بھارتی اسپانسرڈ دہشتگرد ہلاک، 2 گرفتار
- by Daily Pakistan
- جون 29, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 35 Views
- 1 ہفتہ ago