بلوچستان میں مستونگ انجمن تاجران بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز کا شاہراہوں پر بدامنی ڈکیتیوں اور مختلف شہروں میں دکانداروں اور تاجروں کی لوٹ مار کے خلاف مشترکہ پہیہ جام ہڑتال کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو لکپاس کے مقام پر رکاوٹیں کھڑی کرکے صبح 8 بجے سے شام 6 بجے تک بلاک کی گئی جس سے اندرون صوبہ جانیوالی سیکڑوں گاڑیاں پھنس گئیں،مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، ہوم سیکرٹری بلوچستان سے مذاکرات کے بعد 14 نومبر تک احتجاج موخر کر دیا گیا۔ کئی عرصے سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر کراچی جانیوالی گڈز ٹرانسپورٹ اور مسافر کوچز کو مختلف اضلاع کے حدود میں لوٹنے کا سلسلہ جاری رہنے اور مختلف شہروں میں دکانداروں اور تاجروں کی لوٹ مار کے خلاف انجمن تاجران بلوچستان کے صوبائی رہنماﺅں نے بدامنی ڈاکتیوں چوریوں کے خلاف کوئٹہ کراچی اور کوئٹہ تفتان شاہراہ کو ملانے والی پوائنٹ لکپاس پربلاک کرکے پہیہ جام ہڑتال کی جبکہ ٹرانسپورٹرز یونین آل بلوچستان کوچز یونین آل بلوچستان ویگن ایسوسی ایشن بلوچستان گڈز ٹرک اونرز ایسوسی ایشن زمیندار کسان اتحاد نے انجمن تاجران کے پہیہ جام ہڑتال کے مکمل حمایت کا اعلان کیا تھا۔ شاہراہوں کی بندش سے سیکڑوں گاڑیاں اور ہزاروں مسافر پھنس گئے۔ پہیہ جام ہڑتال کے دوران انجمن تاجران کے صوبائی صدر رحیم آغا سمیت مختلف ٹریڈ یونینوں ٹرانسپورٹرز یونینوں کے صوبائی رہنما بھی تھے 10 گھنٹے بعد ہوم سیکرٹری سے مذاکرات کے بعد انجمن تاجران اور ٹرانسپورٹرز نے 14 نومبر تک اپنا احتجاج مو¿خر کیا اور یہ طے کیا کہ آج بروز پیر انجمن تاجران بلوچستان اور ٹرانسپورٹرز یونینوں کے صوبائی رہنماﺅں کا ہوم سیکرٹری بلوچستان سے کوئٹہ کراچی شاہراہ پر بدامنی و ڈکیتیوں کے حوالے سے کمیشنر قلات ڈویژن داود خان خلجی ڈپٹی کمشنر مستونگ یاسر اقبال دشتی ڈپٹی کمشنر قلات کے ساتھ اجلاس ہوگا جس میں شاہراہوں پر ٹرانسپورٹرز، مسافروں کو تحفظ فراہم کرنے کے لئے لائحہ عمل اور حکمت عملی طے کیا جائیگا
پاکستان
بلوچستان میں ٹرانسپورٹروں کی مشترکہ پہیہ جام ہڑتال 14 نومبر تک موخر، کوئٹہ کراچی شاہراہ پر ٹریفک بحال
- by Daily Pakistan
- نومبر 1, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 967 Views
- 3 سال ago

