بلوچستان اسمبلی کے حلقہ پی بی 45 کوئٹہ آٹھ کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں پر آج دوبارہ پولنگ ہورہی ہے، جس کیلئے الیکشن کمیشن نے تیاریاں مکمل کرلی ہیں۔پولنگ اسٹیشنوں کی سیکیورٹی کے لئے پولیس کے پندرہ سو سے زائد اہلکار علاوہ ایف سی کے جوان بھی تعینا ت ہونگے جبکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاک فوج کا دستہ بھی اسٹینڈبائی رہے گا۔بلوچستان اسمبلی کے حلقے پی بی 45 کوئٹہ آٹھ پر اٹھارہ فروری کو ہونے والے عام انتخابات میں پاکستان پیپلز پارٹی کے علی مدد جتک نے کامیابی حاصل کی تھی، تاہم ان کی کامیابی کو جمعیت علما اسلام ف کے امیدوار میر عثمان پرکانی نے الیکشن ٹربیونل میں چیلنج کیا تھا۔الیکشن ٹربیونل نے اس حلقے کے پندرہ پولنگ اسٹیشنوں میں دھاندلی کے الزامات ثابت ہونے پر دوبارہ پولنگ کرانے کا حکم دیا تھا، اس حکم کو بلوچستان ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ نے بھی برقرار رکھا ہے۔پی بی 45 کے پندرہ پولنگ اسٹیشنز پر دس مردوں اور پانچ خواتین کے پولنگ اسٹیشن ہیں، جہاں 51 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، ان پندرہ پولنگ اسٹیشن پر ووٹرز کی مجموعی تعداد 16855ہے جن میں 11906مرد اور 4949 خواتین ووٹرز ہی۔حلقہ پی بی 45 کے تمام 15پولنگ اسٹیشنزحساس ترین قرار دیے گئے ہیں ہر پولنگ اسٹیشن پر 50 اہلکاروں کی نفری تعینات ہوگی۔پولیس کے علاوہ ایف سی کے جوان بھی تعینا ت ہونگے، جبکہ الیکشن کمیشن کی درخواست پر پاک فوج کا دستہ بھی اسٹینڈ بائی رہیگا۔اس حلقے میں پی پی پی کے علی مدد جتک، جے یو آئی کے میر عثمان پرکانی اور پشتون خوا ملی عوامی پارٹی کے عبدالمجید اچکزئی اور پشتون خوا نیشنل عوامی پارٹی کے نصر اللہ زیرے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پاکستان
بلوچستان: پی بی 45 پر آج دوبارہ ووٹنگ ہوگی، تمام انتظامات مکمل
- by Daily Pakistan
- جنوری 5, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 21 Views
- 2 دن ago