بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 33°C
Tuesday, 16 June 2026 | پاکستان: 1 محرم 1448

آسٹریلیا بھارت کو ہرا کر ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل میں پہنچ گیا

Sunday, 5 January, 2025

آسٹریلیا نے پانچویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کر لی۔ آسٹریلیا نے بھارت کو سڈنی ٹیسٹ میں شکست دے کر ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔ سڈنی میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیا نے بھارت کی جانب سے دیے گئے 162 رنز کے ہدف کو 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ہدف کے تعاقب میں آسٹریلیا کی جانب سے عثمان خواجہ 41 رنز بنا کر نمایاں رہے جبکہ بیو ویبسٹر 39 اور ٹریوس ہیڈ 34 رنز بنا کر ناٹ آٹ رہے۔بھارت کی جانب سے پراسدھ کرشنا نے 3 اور محمد سراج نے ایک حاصل کی۔واضح رہے کہ بھارتی ٹیم پہلی اننگز میں 185 اور دوسری اننگز میں 157 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔آسٹریلوی ٹیم پہلی اننگز میں 181 رنز بنا کر آٹ ہو گئی تھی۔یاد رہے کہ 5 میچز کی سیریز آسٹریلیا نے 1-3 سے اپنے نام کی جبکہ سیریز کا ایک میچ ڈرا ہوا تھا۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *