کالم

بلوچستان کی ترقی اور سکردو انٹرنیشنل

rohail akbar

یوم آزادی پربلوچستان سے تعلق رکھنے والے نگران وزیر اعظم نے حلف اٹھا لیاتو دوسری طرف اسی روز سکردو کا ائرپورٹ بھی انٹرنیشنل بن گیا اب دنیا بھر سے لوگ ہمارے قدرتی حسن سے مالا مال جنت کا نظارہ پیش کرنے والے علاقوں کی سیر کرسکیں گے اس پر جن جن لوگوں نے محنت کی ہے انکی تعریف کرنا بھی ضروری ہے مگر پہلے نگران وزیر اعظم انوارالحق کاکڑ کے بلوچستان کا ذکر اس لیے اہم ہے کہ بلوچستان میں جہاں قدرتی خزانے دفن ہے تو اسی بلوچستان میں لوگ غربت کے ہاتھوں شدید پریشان ہیں آرمی چیف سید عاصم منیر بھی پاکستان میںسبز انقلاب لانے کےلئے کوششوں میںمصروف ہیںاور اس وقت اپنی بے پناہ صلاحیت کے ساتھ پاکستان کا سب سے بڑا صوبہ بلوچستان اپنی بنجر زمینوں کو سرسبز و شاداب میدانوں میں تبدیل کرنے کےلئے انتہائی ضروری زرعی انقلاب کا منتظر ہے پائیداری، خود کفالت اور زرعی شان کے حصول کےلئے حکومت کو صوبے کی صلاحیت کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنا وژن تیار کرنے کی ضرورت ہے پاکستان کے 47 فیصد رقبے پر محیط بلوچستان میں تقریبا 3.83 ملین ہیکٹر زمین کاشت کےلئے دستیاب ہے جس میں 3.22 ملین ہیکٹر پہلے ہی زیر کاشت ہے۔ صوبے کی متنوع آب و ہوا اور ٹپوگرافی گندم، چاول، کپاس، دالوں، تیل کے بیجوں اور پھلوں جیسے انگور، چیری، بادام، آڑو، انار، خوبانی، سیب اور کھجور سمیت فصلوں کی وسیع رینج کو آگانے کےلئے سازگار ماحول پیدا کرتی ہے اسکے ساتھ ساتھ صوبے کی منفرد آب و ہوا سال بھر سبزیوں کی مختلف اقسام کی پیداوار کے قابل بناتی ہے بلوچستان کو زرعی مرکز بنانا مقامی لوگوں کا کئی دہائیوں سے خواب ہے تاہم حالیہ برسوں میں گوادر پورٹ، اقتصادی زونز، سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے اور صوبے کی مجموعی ترقی جیسے منصوبوں نے امیدیں روشن کی ہیں کہ وہ دن دور نہیں جب صوبہ بھی اپنی آبادی کا پیٹ پالنے کےلئے خود کفیل ہو جائے گا اس سلسلے میں کوئٹہ اور اس کے ملحقہ علاقوں میں ایک ارب روپے کی لاگت سے 100 نئے چھوٹے چیک ڈیم بنائے جا رہے ہیں اسی طرح گوادر، خاران، کیچ، آواران، پنجگور اور خضدار کے اضلاع میں ہزاروں ایکڑ اراضی کو سیراب کرنے کےلئے ڈیم بھی بنائے جا رہے ہیں زراعت کے علاوہ پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں بے پناہ قدرتی وسائل ہیں جن میں معدنی ذخائر بھی شامل ہیں جن کا تخمینہ ٹریلین ڈالرز ہے ان وسائل کی صلاحیت کو ذہانت سے کھولنا پاکستان کی معیشت میں انقلاب لانے کی طاقت رکھتا ہے بلوچستان میں دیسی لوہے، تانبے (کچھ سونا، چاندی، مولبڈینم سے منسلک)، سیسہ، زنک، بارائٹ، کرومائیٹ، کوئلہ، جپسم، چونا پتھر (ماربل)، اوچرے، سلیکا ریت وغیرہ کے بڑے ثابت شدہ ذخائر، اینٹیمونی کے چھوٹے ذخائر، ایسبیسٹوس، سیلسٹائٹ، فلورائٹ، میگنیسائٹ، صابن کا پتھر، سلفر، ورمیکولائٹ وغیرہ بھی موجود ہیں صوبے میں کوئلہ، گندھک، کرومائیٹ، لوہا، بارائٹ، ماربل، کوارٹزائٹ اور چونا پتھر سب وافر مقدار میں موجود ہیں بلوچستان میں تیل کے اہم ذخائربھی ہیں اور دنیا میں تانبے اور سونے کے سب سے زیادہ ذخائر بھی قدرتی گیس 1953 میں بلوچستان کے ڈیرہ بگٹی کے علاقے سوئی میں دریافت ہوئی تھی اور اس کے بعد سے اسے پورے پاکستان میں گیس کی ترسیل کے لیے استعمال کیا جاتا ہے سیندک اور ریکوڈک کی کانیں صوبے کے بنیادی تانبے اور سونے کے ذخائر میں سے صرف دو ہیں بلوچستان میں ریکوڈک کان میں تقریباً 5.9 بلین ٹن تانبے اور سونے کے ذخائر ہیں یہی صوبہ دنیا میں کرومائٹ کے سب سے بڑے پروڈیوسر میں سے بھی ایک ہے اور ملک کی کل پیداوار کا 90 فیصد سے زیادہ پیدا کرتا ہے سٹینلیس سٹیل کی تیاری کے لیے معدنی کرومائٹ کی ضرورت ہوتی ہے جس کی بین الاقوامی مارکیٹ میں بہت زیادہ مانگ ہے ایک اندازے کے مطابق 200 ملین ٹن کے ذخائر کے ساتھ، بلوچستان میں خام لوہے کے اہم وسائل بھی موجود ہیں یہ صوبہ لوہے اور سٹیل کے بڑے شعبے کی ترقی کے لیے بہترین صلاحیت پیش کرتا ہے جو کہ روزگار کے مواقع پیدا کرنے اور مقامی معیشت کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہو سکتا ہے جبکہ کوئلہ، جو بنیادی طور پر بجلی کی پیداوار کے لیے استعمال کیا جاتا ہے ایک اور قابل ذکر وسیلہ ہے جو بلوچستان میں پایا جا سکتا ہے 185 بلین ٹن کوئلے کے ذخائر ملک کی توانائی کی ضروریات کو بہتر بنا سکتے ہیں امید ہے کہ نگران وزیر اعظم پنجاب کے نگران وزیر اعلی محسن نقوی کی طرح زراعت کی ترقی پر خصوصی توجہ دیتے ہوئے ملک کو سرسبز وخوشحال بنانے میں آرمی چیف کے دست وبازو بنیں گے اب کچھ باتیں سکردو انٹرنیشنل ائر پورٹ کی جہاں پی آئی اے کی پہلی بین الاقوامی پرواز پی کے 234 دبئی سے لینڈ کرگئی پرواز کے اترنے کے بعد سکردو کو بین الاقوامی ایئر پورٹ کا درجہ مل گیا بین الاقوامی پرواز پر سیاح جنت نظیر گلگت بلتستان کے دلکش نظاروں سے لطف اندوز ہو سکیں گے دوران پرواز سیاحوں کو ہمالیہ کے برف پوش پہاڑوں بشمول کے ٹو اور نانگہ پربت کے خوبصورت نظارے بھی دیکھنے کو ملیں گے سیاح اب دبئی سے براہ راست ساڑھے تین گھنٹے کی پرواز سے سکردو پہنچ سکیں گے سکردو کو انٹرنیشنل ائر پورٹ کا درجہ دلانے میں پی آئی اے کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ایئر وائس مارشل عامر حیات، چیف سیکرٹری گلگت بلتستان محی الدین وانی اور سول ایوی ایشن کا بہت بڑا کردار ہے چیف سیکریٹری جی بی وانی نے اپنے علاقے میں لوگوں کی خوشحالی ،فلاح وبہبود اور سیاحت کی پرموشن کے حوالہ سے جو کام کر دیے ہیں وہ تاریخ میں نہیں ملیں گے انہی کی کاوشوں سے سکردو میں بین الاقوامی فلائٹ آپریشن شروع ہوا جس سے گلگت بلتستان میں سیاحت کا شعبہ فروغ پائے گا اسکردو بین الاقوامی ہوائی اڈے نے 13 مئی کو جرمنی کے شہر میونخ سے اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا خیرمقدم بھی کیا اور پھریہ پرواز 16 مئی 2022 کو بشکیک کرغزستان کےلئے روانہ ہوئی تھی سکردو ہوائی اڈے کے دو اسفالٹ رن وے ہیںپی سی این 40 کے ساتھ فعال رن وے 12,000 فٹ لمبے ہیں اسے پاکستان کا سب سے طویل رن وے سمجھا جاتا ہے۔ تاہم، دوسرا رن وے تقریباً 8740 فٹ لمبا ہے انٹرنیشنل ایئرپورٹ ٹرانسپورٹ ایسوسی ایشن (IATA) شفاف اور محفوظ پرواز کے شیڈول کے لیے ہر ہوائی اڈے کو ایک منفرد کوڈ تفویض کرتی ہے سکردو ہوائی اڈے کا IATA کوڈ KDU ہے اس کے علاوہ ایک اور کوڈ سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (ICAO) نے محفوظ آپریشنل وجوہات کی بنا پر تفویض کیا ہے اس طرح سکردو ایئرپورٹ کا ICAO کا تفویض کردہ کوڈ OPSD ہے اسکردو ایئرپورٹ اب پاکستان کے شمالی علاقے میں بین الاقوامی ہوائی اڈہ بن چکا ہے سابق وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کی معاشی ترقی میں اضافے کےلئے بین الاقوامی پروازوں کےلئے اس کا افتتاح تھا ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے