بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے بھارت اور اقوام متحدہ سمیت 4 ممالک سے اپنے سفیروں کو واپس بلا لیا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلہ دیش نے برسلز، کینبرا اور لزبن سے ہائی کمشنرز کی واپسی کا بھی حکم دیا ہے۔اس کے علاوہ بنگلہ دیش نے اقوام متحدہ سے اپنے مستقل نمائندے کو بھی واپس بلا لیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش نے لندن سے اپنے ہائی کمشنر کو بھی واپس بلا لیا ہے۔اس حوالے سے حکام کا کہنا ہے کہ ہائی کمشنرز کی ڈھاکہ واپسی کا حکم سفارتی عہدوں میں تبدیلیوں کا حصہ ہے۔
دنیا
بنگلا دیش نے بھارت سے سفیر واپس بلالیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 3, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 154 Views
- 3 مہینے ago