خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں جیسول سے شہر جانے والی مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث کھائی میں جا گری۔ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ جیسول بازار کے قریب پہاڑی علاقے میں پیش آیا، جہاں مسافر جیپ اوور لوڈ ہونے کے باعث ڈرائیور سے بیقابو ہو کر کھائی میں جا گری۔
حکام کا کہنا ہے کہ حادثے میں ایک بچہ جاں بحق جبکہ 11 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔
ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں کو طبی امددا کیلیے ایبٹ آباد میڈیکل کمپلیکس منتقل کردیا گیا ہے۔
پاکستان
بٹگرام: جیپ کھائی میں گر گئی، ایک بچہ جاں بحق، 11 افراد زخمی
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 29 Views
- 2 دن ago