گزشتہ روز بٹگرام کے پہاڑی علاقے میں سکول طلباءکے ڈولی میں پھنسنے کے خوفناک واقعہ میں پھنسے بچوں کوریسکیو کرنے کے آپریشن میں عوام اور پاک فوج کے آپس کے تعاون نے ایک بار پھر ثابت کردیا ہے کہ عوام اور فوج ایک سکے کے دو رخ ہے اور جسم اور روح کی مانند ہے اور ملک پر پڑنے والی کسی بھی آفت کی صورت میں وہ ملکر مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ، گزشتہ روز کا آپریشن بلا شک و شبہ ایک مشکل ترین ٹاسک تھا جس میں اساتذہ اور بچوں کی زندگیوں کوبچانا تھا اس لیے اس میں کسی قسم کی کوئی غلطی کی گنجائش نہ تھی ، اس سارے آپریشن کے دورا ن پاک فوج کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو بھی قوم سلام پیش کرتی ہے کیونکہ بچوں کے ڈولی میں پھنس جانے کی خبر جوں ہی قومی میڈیا پر نشر ہوئی تو پوری فوج الرٹ ہوگئی اور جنرل ہیڈکوارٹر سے اس آپریشن کو مانیٹر کیا جانے لگا ، پاک فوج کے دو ہیلی کاپٹر ان بچوں کو ریسکیو کرنے کیلئے فوری طور پر پہنچ گئے اور سپیشل سروسز گروپ کے کمانڈر میجر جنرل بھی موقع پر پہنچ گئے اور انہوں نے رضاکارانہ طور پر خود اس آپریشن کا عملی حصہ بننا قبول کیا اور ہیلی کاپٹر کے ساتھ لٹک کر ڈولی میں پھنسے بچوں تک ادویات ، پانی اور خوراک خود پہنچائی تاہم مقامی رضاکار نوجوانوں نے اس آپریشن کی حکمت عملی تبدیل کرنے کا مشورہ دیا جس پر انہیں نوجوان رضا کاروں نے تمام بچوں کو بحفاظت نکال کر کنارے تک پہنچادیا ، ہماری اعلیٰ اور عسکری حلقوں سے دست بدستہ گزارش ہے کہ ان دونوں نوجوانوں کو اعلیٰ ترین ملکی اعزازات دیئے جائے کیونکہ انہوں نے اپنی جانوں پر کھیل 8زندگیاں بچائی ، اس کے ساتھ ساتھ جن فوجی جوانوں نے اس آپریشن میں حصہ لیا انہیں بھی خصوصی ایوارڈ دیئے جانے سفارش کرتے ہیں ، اطلاعات کے مطابقگزشتہ روز بٹگرام کے پہاڑی علاقے آلائی پاشتو میں صبح آٹھ بجے کے قریب سات بچے اور ایک استاد اسکول جانے کے لیے سوار ہوئے تاہم راستے میں یہ واقعہ پیش آیا، اس کیبل کار کے تین تار تھے جن میں سے دو ٹوٹ چکے تھے اور صرف ایک تار سے چیئر لفٹ ہوا میں ایک تار پر معلق تھی، بلندی پر لفٹ معلق ہونے کی وجہ سے مقامی لوگ امداد سے قاصر تھے۔واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ادارے 1122 اور پاک فوج کی ٹیمیں امدادی کاموں کے لیے وقوعہ پر پہنچیں تاہم کوئی پیشرفت نہیں ہوئی جس کے بعد ایس ایس جی کمانڈوز کے ذریعے پھنسے افراد کو ریسکیو کرنے کی حکمت عملی تیار کی گئی۔ایس ایس جی کمانڈو کو ہیلی کاپٹر سے رسی کی مدد سے چیئرلفٹ کے پاس بھیجنے کی کوشش کی گئی تو ہوا کے تیز دبا و¿کی وجہ سے چیئر لفٹ ہلنے لگی جس کے بعد ضروری اشیا اور ادویات پہنچائی گئیں۔پاک فوج کے کمانڈوز نے دو بار کوشش کے بعد اندھیرا ہونے سے قبل آخری بار سلنگ آپریشن کے ذریعے ریسکیو کرنے کا فیصلہ کیا تو اس میں دو بچوں کو ریسکیو کرنے میں کامیابی ملی۔ بعد ازاں اندھیرے اور موسم کی خرابی کی وجہ سے ہیلی کاپٹر آپریشن بند کردیا گیا اور پھر مقامی رضاکاروں بشمول مانسہرہ سے آئے ماہرین نے ریسکیو کا کام جاری رکھا اور تمام پھنسے افراد کو باحفاظت ریسکیو کیا۔نگران وزیرِ اعظم انوار الحق و وزیر داخلہ سرفراز بگٹی نے کڑ کا بٹگرام میں چیئرلفٹ سے تمام 8 افراد کے با حفاظت ریسکیو پر اظہار تشکرکیا ہے۔وزیرِ اعظم نے ریسکیو آپریشن میں شریک پاک فوج، پاک فضائیہ، ریسکیو اداروں، ضلعی انتظامیہ اور تمام متعلقہ اداروں کے افسران و اہلکاروں کو خراج تحسین پیش کیا ۔وزیرِ اعظم نے ریسکیو آپریشن میں شریک مقامی و دوسرے علاقوں سے ہنگامی بنیادوں پر آئے رضاکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا۔وزیراعظم نے کہاکہ ریسکیو میں شامل افسران، اہلکاروں اور رضاکاروں نے 8 قیمتی جانوں کے ساتھ ساتھ آٹھ گھرانوں کی زندگی بچائی.مشکل آپریشن کو انتہائی پیشہ ورانہ انداز سے مکمل کرکے آپریشن میں شریک اہلکاروں، افسران اور رضا کاروں نے کئی ماو¿ں کی گود اجڑنے سے بچائی. ریسکیو آپریشن میں شریک تمام افراد قوم کے ہیرو ہیں۔اس سے قبل نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے خیبرپختونخوا کے علاقے بٹگرام میں پیش آئے واقعے کے بعد خستہ حال،حفاظتی معیارپرپورانہ اترنےوالی تمام چیئرلفٹس فوری بندکرنےکی ہدایت جاری کردی۔دوسری جانب بٹگرام چیئرلفٹ میں پھنسنے والے میٹرک کے 3 طالب علموں کا نویں جماعت کا نتیجہ آگیا۔ عطا اللہ ولد کفایت اللہ شاہ 442 نمبر لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نیاز محمد ولد عمر زیب نے 412 نمبرز لیے۔ اسامہ ولد محمد شریف نے 391 نمبر لے کر نویں جماعت میں کا میابی حاصل کی۔تینوں طالب علموں کا تعلق گورنمنٹ ہائی اسکول بٹنگی پاشتو الائی بٹگرام سے ہے اور یہ میٹرک میں زیر تعلیم ہیں۔
جنوبی وزیرستان میں دہشتگردوں کیخلاف آپریشن
دہشتگری کیخلاف جنگ جاری ہے اور دہشت گروں کی سرکوبی کا سلسلہ جاری ہے ، ہماری بہادر افواج ان کی بیخ کنی کیلئے دن رات مصروف عمل ہیں جس میں انہیں شہادتوں کے نظرانے بھی دینے پڑتے ہیں ، گزشتہ روز اسی آپریشن کے دوران جو جنوبی وزیرستان کے علاقے آسمان منزہ میں فورسز اور دہشتگردوں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ سکیورٹی فورسز نے موثر طریقے سے دہشتگردوں کے ٹھکانے کا پتا لگایا اور اس دوران فائرنگ کے تبادلے میں 4دہشتگرد مارے گئے جبکہ 2دہشتگرد زخمی ہوئے۔ دہشتگردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں 6بہادر سپاہی شہید ہوئے۔پاکستان کی مسلح افواج دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پر عزم ہے اور ہمارے بہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔دوسری جانب نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور سابق وزیراعظم شہباز شریف نے جنوبی وزیرستان میں شہید ہونے والے 6جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا،نگران وزیراعظم نے پاک فوج کے جوانوں کی شہادت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا، انہوں نے کہا دہشتگردوں سے مقابلہ کرتے جام شہادت نوش کرنے والے 6 جوان ملک و قوم کا فخر ہیں،نگران وزیراعظم نے کہا مجھ سمیت پوری قوم اپنے شہدا کو خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے، پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، ہمارے ملک سے دہشتگردی کے عفریت کا جلد خاتمہ ہو گا۔قوم اپنے شہدا کو سلام پیش کرتی ہے، شہدا نے مادر وطن کے تحفظ، سلامتی اور دفاع کے لئے جانوں کے قیمتی نذرانے دئیے۔شہدا کی قربانیاں ناقابل فراموش ہیں، دہشت گردی کا خاتمہ پاکستان کی ترقی کی بنیادی ضرورت ہے، دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مسلح افواج عظیم قربانیاں دے رہی ہے، قوم اپنی افواج کو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔ دہشت گردی کے خاتمے کےلئے قوم متحد اور افواج پاکستان کے ساتھ ہے۔
ڈالر کی اڑان جاری
پاکستان میں مہنگائی کی مسلسل بڑھنے کی وجہ ڈالر کی اڑان ہے جو کسی طور پر قابو میں نہیں آرہی ، اور عوام کو مسلسل اپنی لپیٹ میں لیے ہوئے ہیں ، پتہ نہیں یہ سلسلہ کب ختم ہوگا اور ہم ڈالر کو سو روپے سے نیچے لانے میں کامیاب ہوسکیں گے ، اس وقت تک روپے کے مقابلے میں ڈالر کی اڑان کا سلسلہ مسلسل جاری ہے اور گزشتہ روزاوپن مارکیٹ اور انٹربینک میں ڈالر نے اونچی چھلانگ لگادی۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی ڈالر کی قدر میں 2 روپے کا اضافہ ہوگیا، جس سے اوپن مارکیٹ میں ڈالر 306 روپے کا ہوگیا۔ اس سے پہلے ڈالر 2 روپے اضافے کے ساتھ 304روپے کی سطح پر بند ہوا تھا۔دریں اثنا انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 38 پیسے کی کمی کے ساتھ 296 روپے 75 پیسے کی سطح پر آیا، تاہم بعد میں ڈالر کی قدر میں بڑھنے کا سلسلہ شروع ہوا اور ڈالر کی قیمت ایک روپے 87پیسے اضافے سے 299روپے کی سطح پر آ گئی، جو کہ اب تک کی بلند ترین سطح ہے۔
اداریہ
کالم
بٹگرا م واقعہ ، پاک فوج اور عوام کا بے مثال اتحاد
- by web desk
- اگست 24, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 288 Views
- 2 سال ago