بھارت میں مسلمان دشمنی کا ایک اور واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص کو ہولی کا رنگ نہ لگوانے پر قتل کردیا گیا۔
ریاست اتر پردیش کے شہر انا میں ہولی کے رنگ نہ لگوانے پر انتہاپسندوں نے 53 سالہ محمد شریف کو بدترین تشدد کرکے قتل کردیا۔
پولیس نے قاتلوں کو تو نہ پکڑا، قاتلوں کی گرفتاری کیلئے احتجاج پر مقتول کے اہلخانہ کے خلاف ہی پرچہ کاٹ دیا۔
پولیس کے رویے پر اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔
دوسری جانب مرحوم محمد شریف کے بہنوئی کا کہنا ہے کہ ہمارے گھر کا فرد چلا گیا، ہم نے انہیں تشدد کا نشانہ بنانے والوں کے خلاف درخواست دی لیکن پولیس نے ہمارے خلاف ہی مقدمہ کردیا۔
تاہم بھارتی میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ واقعے میں شریف کے خاندان کے تین افراد سمین 117 افراد کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
محمد شریف نے اہلیہ پانچ بیٹیا اور ایک بیٹا سوگوار چھوڑے ہیں۔
دنیا
بھارت، مسلم دشمنی کا واقعہ، ہولی کا رنگ نہ لگانے پر مسلمان قتل
- by Daily Pakistan
- مارچ 29, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 48 Views
- 3 دن ago