پاکستان

بھارتی خفیہ ایجنسی را فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے: سرفراز بگٹی

بھارتی خفیہ ایجنسی را فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے: سرفراز بگٹی

وزیرِاعلی بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ بھارتی خفیہ ایجنسیرا فتنہ الہندوستان کی سرپرستی کر رہی ہے۔
سرفراز بگٹی کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے ساتھ تو ڈائیلاگ ہوتے ہیں، مسنگ پرسنز کے معاملے کو ریاست کے خلاف پروپیگنڈا کے طور پر استعمال کیا جاتا ہے، موجودہ پولرائز ماحول میں کسی ایشو پر سیاسی جماعتوں کا متفق ہونا ناممکن ہے۔
انہوں نے کہا کہ بھارت شکست کے بعد اب پراکسیز کا سہارا لے رہا ہے، دشمن ہمارے خلاف پراکسی وار کر رہا ہے، دشمن پاکستان کی ابھرتی معیشت کو تباہ کرنے کا خواب دیکھ رہا تھا، بھارت کا شیطانی کھیل بینقاب ہوگیا ہے۔
وزیرِاعلی بلوچستان نے کہا کہ ریاست کے پاس فتنہ الہندوستان کے خلاف بہت مضبوط ثبوت ہیں، فتنہ الہندوستان کے ذریعے خضدار میں بچوں کو شہید کروایا گیا، فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو بلوچوں سے نہ جوڑا جائے۔
انہوں نے کہا کہ را ہینڈلرز فتنہ الہندوستان کو خفیہ معلومات فراہم کر رہے ہیں، بلوچستان میں ہونے والی دہشت گردی پہلے دن سیرا فنڈڈ ہے۔
سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان میں کسی بڑے ملٹری آپریشن کی ضرورت نہیں، فتنہ الہندوستان کے ہر حملے کو ناکام بنائیں گے۔انہوں نے کہا کہ بھارتی میڈیا نے کراچی پورٹ کے حوالے سے جعلی خبر چلائی کہ تباہ ہوگیا، فتنہ الہندوستان پاکستان کا امن دا پر لگانے کی سازش کر رہا ہے، بھارت کو جنگ میں منہ کی کھانا پڑی، افواج پاکستان نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے