دنیا

بھارتی ریاست گجرات میں پُل منہدم ہونے سے 60 افراد جان سے گئے، درجنوں لاپتا

توانائی کے شعبے کا سرکلر ڈیٹ 4 ہزار 177 ارب روپے کی سطح سے تجاوز کرگیا

بھارتی ریاست گجرات میں پُل منہدم ہونے سے 60 افراد جان سے گئے، جبکہ درجنوں لاپتا ہو گئے۔

بھارتی نشریاتی اطلاعات کے مطابق گجرات کے قصبہ ‘موربی’ میں ایک برطانوی عہد کا پُل تزئین و آرائش کے محض ایک ہفتے بعد گر گیا، جس کے باعث دریا میں گرنے سے 60 افراد ہلاک ہو گئے، جبکہ 100 سے زائد افراد کی تلاش ابھی بھی جاری ہے، ایک وزیر نے بیان دیا کہ حکومت اس سانحے کی ذمہ داری قبول کرتی ہے۔

نشریاتی اطلاعات کے مطابق پُل گذشتہ روز شام کو گرا، جب چھٹھ پوجا کے سلسلے میں اندازاً 500 لوگ اس پر کچھ رسومات ادا کرنے کے لیے اکٹھے ہوئے تھے، ہفتے کے اختتام پر اس جگہ کی دن کے وقت کی ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ پُل خطرناک حد تک لرز رہا ہے، تاہم لوگ بے فکری سے آر پار چل رہے ہیںں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri