نئی دہلی: بھارت کی ریاست اترپردش میں 15 سالہ لڑکے نے مردوں کی کیٹیگری میں سب سے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سیدکدیپ سنگھ نے کبھی اپنے بال نہیں کاٹے اور ان کی لمبائی 4 فٹ اور 9.5 انچ ہوچکی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اپنے لمبے بالوں کو ہفتے میں دو بار دھوتے ہیں اور کم از کم ایک گھنٹہ اپنے بالوں کو دھونے، خشک کرنے اور برش کرنے پر وقف کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ اگر میری ماں کی مدد نہ ہوتی تو پورا دن لگ جاتا ہے۔ انہوں نے گنیز ورلڈ ریکارڈ کو بتایا کہ “میرے بہت سے رشتہ دار یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ میرے اتنے لمبے بال کیسے ہوگئے اور جب اپنے رشتہ داروں کو بتایا کہ انہیں بالوں کی لمبائی کی وجہ سے عالمی ریکارڈ مل رہا تو ان میں سے کچھ کو یقین نہیں آیا۔
دلچسپ اور عجیب
بھارتی نوعمر لڑکے نے لمبے بالوں کا گنیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا
- by Daily Pakistan
- ستمبر 18, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 340 Views
- 1 سال ago