ایشیا کپ 2023 کیلئے بھارت پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے اور اپنی من مانی کرانے کی کوششوں میں مصروف ہے۔بھارتی کرکٹ بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ کے انعقاد پر تحفظات ہیں ۔ بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل ایشیا کپ کے دو ممالک میں انعقاد پر غور نہیں کریگی ، دو ممالک میں ایونٹ کا انعقاد مالی طورپر ممکن نہیں ، ایسا کرنے سے بجٹ بڑھ جائیگا۔ اے سی سی زیادہ بجٹ کی منظور ی نہیں دیگی بھارتی بورڈ آفیشل کا کہنا ہے کہ اگر اے سی سی کہتی ہے کہ بجٹ بڑھ جائیگا تو پھر پاکستان اپنے میچز اپنے ملک میں کیسے کھیل سکتا ہے بھارتی بورڈ کے خیال میں ایشیا کپ کا میزبان پاکستان مکمل ایونٹ کرانے کیلئے دباﺅ ڈال رہا ہے بھارتی بورڈ کے آفیشل نے کہا ہے کہ کرکٹ بورڈ پاکستان نہ جانے کے فیصلے پر قائم ہے ایشیا کپ کا انعقاد یو اے ای یا قطر میں ہوناہے پاکستان کو بھی اپنے میچز ان دو ممالک میں سے ایک میں کھیلنا پڑیں گے ۔
کھیل
بھارت ایشیا کپ کیلئے پاکستان نہ آنے کے بہانے ڈھونڈنے لگا
- by Daily Pakistan
- مارچ 30, 2023
- 0 Comments
- Less than a minute
- 720 Views
- 2 سال ago