پاکستان

بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق

بھارت و اسرائیل ہی نہیں، ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی: سعد رفیق

مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ بھارت اور اسرائیل کو ہی نہیں ان کے سہولت کاروں کو بھی شکست ہوئی۔لاہور میں مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے ایوانِ اقبال میں یومِ تشکر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔انہوں نے کہا ہے کہ اللہ کریم نے پاکستان کو بہت بڑی نصرت اور فتح عطا فرمائی ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما نے کہا کہ پہلگام واقعے پر وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بار بار کہا کہ تحقیقات کے لیے تیار ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے فوجی جوانوں نے دشمن کے مورچے اڑائے، بریگیڈ ہیڈ کوارٹر تباہ کیا۔خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ ہم نہیں چاہتے کہ پاکستان کی کسی بھی سیاسی جماعت کو نقصان ہو، پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کو اپنے رویے پر غور کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے