جنوبی افریقہ نے تین میچوں کی سیریز کے پہلے ون ڈے میچ میں بھارت کو 9 رنز سے شکست دے دی۔
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈین کرکٹرراحکیم کورنوال نے بدھ کو امریکی ٹی ٹوئنٹی لیگ اٹلانٹا اوپن میں اٹلانٹا فائر کی نمائندگی کرتے ہوئے سکوائر ڈرائیو کے خلاف صرف 77 گیندوں پر 205 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔ ان کی اننگز میں17 چوکے اور 22 چھکے شامل تھے۔اٹلانٹا فائر نے مقررہ 20 اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 326 رنز بنائے۔ بارش سے متاثرہ اس میچ میں مہمان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 40 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 249 رنز بنائے۔
ان فارم جنوبی افریقی بلے باز ڈیوڈ ملر نے ناقابلِ شکست 75 رنز کی شاندار اننگز کھیلی، جبکہ ہینرک کلاسین 74 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں بھارتی ٹیم 8 وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بناسکی۔ بھارت کی جانب سے سنچو شرما نے 86 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، جبکہ شریاس ایّر نے 50 رنز بنائے۔ جنوبی افریقہ کے ہینرک کلاسین کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان تین میچوں کی ٹی ٹوئنٹی سیریز 1-2 سے بھارت کے نام رہی تھی۔
کھیل
بھارت کو 9 رنز سے شکست، جنوبی افریقہ جیت گیا
- by Daily Pakistan
- اکتوبر 6, 2022
- 0 Comments
- Less than a minute
- 503 Views
- 2 سال ago