عوامی مسلم لیگ کے سربراہ، سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ میں نے بہت پہلے کہا تھا کہ ن سے ش نکلے گی، نواز شریف کی سیاست کی جگہ شہباز شریف نے لے لی ہے، وہ بہت پہلے کہہ چکے تھے کہ شہباز شریف کی سیاست چلے گی۔ نواز شریف نہیں۔شیخ رشید نے انسداد دہشت گردی کی عدالت راولپنڈی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں 9 مئی کے 3 مقدمات کی 3، 3 کاپیاں فراہم کی گئی ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف 9 مئی کے 17 مقدمات چل رہے ہیں، 11 مقدمات انسداد دہشت گردی کی عدالت میں ہیں، آئندہ سماعت پر بھی پیش ہوں گے۔عوامی مسلم لیگ کے سربراہ کا کہنا تھا کہ جو حکومت چلانا چاہتے ہیں انہیں چلانا ہوگا، ہماری خاموشی رنگ لائے گی، ہم چاہتے ہیں کہ غریبوں کی چولھا جلے۔شیخ رشید کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاکستان آگے بڑھے، غریبوں کی حالت بہت خراب ہے، 27 رمضان المبارک کو مقتدر حلقے غریب عوام کے لیے معافی کا اعلان کریں۔
پاکستان
بہت پہلے کہا تھا شہباز شریف کی سیاست چلے گی ، نواز شریف کی نہیں ، شیخ رشید
- by Daily Pakistan
- اپریل 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 1019 Views
- 9 مہینے ago