سینئر اداکار بہروز سبزواری کی سابقہ بہو سائرہ یوسف کے بارے میں کی گئی گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی۔
سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ بہروز سبزواری کے بقول سائرہ آج بھی میری بیٹی ہے، اگرچہ سائرہ اور شہروز کا نباہ نہیں ہو سکا، مگر یہ بات اہم نہیں ہے کیونکہ ہم اس بارے میں کچھ نہیں کر سکتے، یہ اللہ تعالیٰ کے کام ہیں۔
بہروز سبزواری نے مزید کہا کہ کہ جب لوگوں نے ہمارا ٹھٹھا اڑایا تو وہ وقت ہمارے لیے، اور دونوں سابقہ میاں بیوی کے لیے بہت سخت تھا، یہ ہمارا نجی معاملہ تھا لیکن لوگ سمجھتے ہیں ہم شوبز کے ستارے ان کی ملکیت ہیں۔
سینیئر اداکار نے کہا کہ ہم نے کبھی سائرہ کو خود سے الگ نہیں جانا اور نہ جانیں گے، میں نے کئی دفعہ سائرہ سے کہا کہ اب تم بھی زندگی میں آگے بڑھو، میں تمھارا ساتھ دینے کو تیار ہوں، سائرہ ہماری بیٹی ہے اور سائرہ شہروز کی بیٹی نورے ہماری جان ہے۔