دنیا

بیجنگ: چین کے شہر آنیانگ میں ایک فیکٹری میں آگ لگ گئی،36افراد ہلاک،2زخمی ہوگئے

چین کے صوبے صوبے خنان کے شہر آنیانگ کے ہائی ٹیک زون میں واقع ایک فیکٹری میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے عمارت کے بڑے حصے کو لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث علاقے میں دھوئیں کے بادل چھا گئے۔ آتشزدگی سے ہلاک ہونے والے 36 افراد کی لاشوں اور متعدد زخمی افراد کو اسپتال منتقل کیا گیا۔ فیکٹری میں لگی آگ پر 63 فائرٹینڈرزنے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد قابو پایا۔ فیکٹری میں آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی۔حکام کا کہنا ہے کہ زخمیوں میں سے چند کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ پبلک سیکورٹی ڈپارٹمنٹ کے اہلکاروں نے آتشزدگی کا شکار فیکٹری سے کچھ مشتبہ افراد کو تحویل میں لیا ہے تاہم ان کی تفصیل نہیں بتائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

güvenilir kumar siteleri