پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کی وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور سے ملاقات ہوئی، جس میں معاملات پر گفتگو کی گئی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی نے اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا، بیرسٹر گوہر کے دیگر متعلقہ پارٹی رہنماں سے بھی مسلسل رابطے جاری ہیں۔
بیرسٹر گوہر کی متعلقہ رہنمائوں کو ایک ٹیبل پر لانے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔دوسری جانب پی ٹی آئی کے رہنما شوکت یوسفزئی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جمہوری پارٹی میں وقتی اختلافات کوئی بڑی بات نہیں، پارٹی میں اختلافات نہیں بلکہ کچھ غلط فہمیاں ہیں، امید ہے بعض رہنماں میں غلط فہمیاں جلد دور ہوجائیں گی۔
پاکستان
بیر سٹر گوہر سے ملاقات میں علی امین کا اختلافات ختم کرنے کی بات پر مثبت ردعمل
- by Daily Pakistan
- اپریل 7, 2025
- 0 Comments
- Less than a minute
- 175 Views
- 4 مہینے ago