اسلام آباد: آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات یا پانچ سال؟ سپریم کورٹ نے سات رکنی لارجر بینچ تشکیل دے دیا کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگی۔ چیف جسٹس پاکستان قاضی فائز عیسیٰ سات رکنی بنچ کے سربراہ ہوں گے، بینچ میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی شامل ہیں۔سپریم کورٹ نے عدالتی فیصلے اور انتخابی ایکٹ میں تضاد پر نوٹس لیا تھا، کیس کی سماعت کل ساڑھے گیارہ بجے ہوگی، کیس کے بارے میں اخبارات میں عوامی اشتہار بھی جاری کیا جا چکا ہے۔
خاص خبریں
تاحیات نااہلی کیس کی سماعت کل ہوگی، سپریم کورٹ کا سات رکنی بینچ تشکیل
- by Daily Pakistan
- جنوری 1, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 471 Views
- 12 مہینے ago