بانی سردار خان نیازی

🌤 Rawalpindi 28.8°C
Thursday, 18 June 2026 | پاکستان: 3 محرم 1448

غزہ کیلئے پاکستان سے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ

Monday, 1 January, 2024

غزہ کے لیے پاکستان سے امدادی سامان کی تیسری کھیپ روانہ ہو گئی ہے۔نگراں وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی، فلسطینی سفیر احمد ربیع، این ڈی ایم اے، وزارت خارجہ اور مسلح افواج کے سینئر افسران نے تقریب میں شرکت کی۔وزیرِ خارجہ جلیل عباس جیلانی نے فلسطینی عوام کی بھرپور حمایت کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ غزہ میں اسرائیل کی اندھا دھند طاقت کے استعمال کی مذمت اور فوری جنگ بندی، انصاف، انسانی حقوق کے اصول برقرار رکھنے پر زور دیا۔جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے مزید انسانی امداد کا بھی انتظام کیا جا رہا ہے، امدادی سامان جلد پاکستانی عوام کی جانب سے بھیجا جائے گا۔این ڈی ایم اے سرما کے خصوصی خیمے، کمبل، ادویات اور فوڈ پیک پہلے غزہ بھیج چکا ہے۔

تبصرے (0)

0 کل تبصرے

اپنا تبصرہ لکھیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *