ہاموی خلیفہ عبدالملک کے دور میںموسیٰ بن نصیر افریقہ کا گورنر تھا، اس کے بر بر، قبیلہ کے کمانڈر طارق بن زیاد نے711 ءمیں اندلس فتح کیا تھا۔ اس دور میں عیسائی شہنشاہ رڈارک اُندلس کا بادشاہ تھا۔ اُس کی رعایا نے افریقہ کے اموی گورنر موسیٰ بن نصیر سے مظالم کا ذکر کے اس سے جان چھڑانے کی درخوا ست کی۔ طارق بن زیاد نے جب سمندر پار کیا اور اُندلس کی زمین پر پہنچا تو اپنی کشتیاں جلا ڈلیں تھیں ۔ ایک پہاڑی کے دامن میں رکا تھا ۔اس پہاڑی کا جبل الطارق پڑھ کیا۔اپنی فوج کو جہاد پر اُبھارا۔ طارق کی سات ہزار فوج نے رڈراک کی ایک لاکھ فوج کو شکست فاش دی تھی۔ اسی شکست پر یورپ نے” بربریت“ کا لفظ ایجاد کیا۔ مسلمان بھی ناسمجھی میں اسے استعمال کرتے ہیں ۔مسلمانوں کو بربریت کی بجائے” سفاکیت “کا لفظ استعمال کرنا چاہےے۔ موسیٰ بن نصیر خود بھی فوج کے ساتھ اندلس آیا اور کئی علاقے فتح کیے تھے۔ عباسیوں نے اقتدار میں آکر جب امویوں کا قتل عام کرنا شروع کیا،تو ایک سرخ بالوں والا اموی شہزادہ عبدلرحمان الداخل بھاگ کر مصر سے ہوتا ہوا افریقہ چلا گیا۔ عبدالرحمان الداخل کی ماں بربر تھی۔ اس لیے اندلس کے بربروں نے اس کی مدد کی۔ اُس نے اندلس میں داخل ہو کر اپنی حکومت قائم کر لی۔ اس طرح اندلس کی اموی حکومت کے پہلے خلیفہ عبدالرحمان الداخل 756ءسے، آخری خلیفہ ہشام دوم تک 1009ءتک، اڑھائی سو سال( 253) سے زیادہ قائم رہی۔اس کے بعد مرابطین حکمرانوں کی حکومت، یوسف بن تشفین1061ءسے، تاشفین بن علی 1147ءتک چھیاسی سال(86) رہی۔ اس کے بعدخلافت موحدین کی حکومت عبدالمومن 1130ءسے یوسف مستنصر 1224ءتک، ترانویں سال(93) تک چلتی رہی۔ غرناطہ کی حکومت دو سال (200) سال تک قائم رہی اور عیسائیوں کو آگے نہیں بڑھنے دیا۔مجموعی طور پر مسلمان اندلس پر711ءتا1492 ءتک781 سال یعنی ، آٹھ سوسال تک حکمران رہے۔ اسی پر شاعر اسلام ،حضرت شیخ علامہ محمد اقبال ؒنے دنیا کے سامنے حقیقت بیان کرتے ہوئے اپنے شعر میں کہا تھا کہ اگر یہودی فلسطین پر ہزار سالہ دور کو پیش کرکے اپنا حق جتاتے ہیں ۔ تو عرب مسلم بھی آٹھ سو سال اندلس پر حکومت کر چکے ہیں۔ اس لیے اندلس پر پھر مسلمانوں کا حق بھی تسلیم کیا جائے۔
ہے خاک فلسطین پہ یہودی کا اگر حق
ہسپانیہ پر حق کیوں نہیں اہل عرب کا
عبدالرحمان نے 33 سال حکومت کی۔ اس نے جامع مسجدقرطبہ کی بنیاد رکھی۔ کئی محل ، سرائیں، مدرسے اور مساجد بنوائیں۔ اس بعد اس کے بیٹے ہشام اوّل نے آٹھ سال حکومت کی۔ محلات اور باغات تعمیر کروائے۔ جتنا اِس کے دور میں عوام کو انصاف نصیب ہوا ، اتنا کبھی بھی نہیں ہوا تھا۔ ہشام نے مسجد قرطبہ مکمل کرائی۔ دریائے کبیر پر پختہ پل تعمیر کرایا۔ ہشام کا جانشین حکم بنا۔ اس کے بعد سات حکمران باری باری بنتے رہے۔خاندان مراطبین اور خلافت موحدین اور آخر میں غرناطہ کی حکومت 1492ءتک قائم رہی ۔ جب عیسائی اندلس پر قابض ہوئے تو انہوں نے اُندلس سے مسلمانوں کا نام نشان تک مٹا دیا۔ لوگوں کو ذبردستی عیسائی بنایا۔کچھ بھاگ کر چلے گئے۔اندلس میں کسی ایک مسلمان کو بھی نہیں چھوڑا۔ تاریخِ اندلس کے کسی دور کو اگر عہد زرّین کہیں تو وہ مسلمانوں کا دور ہے۔ جہاں کے علمائے دین میں ابن حزم، ابن عبدلبر اور ابن عربی، فلسفیوں میں ابن طفیل ابن رشد، طبیبوں میں زیر اوی اور ابن زہر، ادیبوں اور مورخوں میں ابن عبدربہ اور خطیبوں اور شاعری میں ابن زیدون اور ابن عمار دنیا کے عظیم انسان تھے۔ عباس بن فرناس نے ہوائی جہاز تک اُڑایا تھا۔ وقت معلوم کرنے کا ایک آلہ بھی تیار کیا تھا۔ موحدین کے زمانے میں ایک ماہر زراعت نے قلمیں لگانے اور زراعت کے بہتر طریقے اپنی کتاب میں لکھے ۔ پہلی بار چاول،زعفران، نارنگی، لیموں، انگور، خربوزہ کیلے، زرد گلاب اور گنے کی کاشت شروع ہوئی، جو پہلے اندلس اور یورپ میں نہیں تھی۔ جیسے آج یورپ ترقی یافتہ ہے۔ اس وقت مسلم اندلس ان سے زیادہ ترقی یافتہ تھا۔ اس وقت یورپ والے جاہل تھے، مفلس اور غریب تھے۔ جس طرح آ ج مسلمان تعلیم حاصل کرنے یورپ جاتے ہیں اس وقت انگریز عیسائی عربی زبان اور تعلیم حاصل کرنے اندلس آتے تھے۔ پیرس اور لندن میں لکڑی اور بانس کے گھر بناتے، جن کو مٹی اور بھوسے سے لیپ دیتے۔ لوگ بستر سے ناواقف تھے۔ بوسا اور پیال بستر کا کام دیتا تھا۔ جانوروں کی اوجڑی، آنتین اور کوڑا کر کٹ گھروں کے سامنے ڈال دیتے۔اس زمانے میں چند پادریوں کے علاوہ عام لوگ ان پڑھ تھے۔ جبکہ اندلس کا ہر شہری پڑھا لکھا تھا ۔ فرانس کے بادشاہ کے کتب خانے میں صرف چھ سات سو کتابیں تھیں۔جب کہ قرطبہ کے ہر شہری کے گھر ہزاروں کتابیں ہوتیں تھیں۔ اندلس کے شاہی کتب خانے میں چار لاکھ کتابیں تھیں۔اس زمانے میں سوائے چین اور مسلمانوں کے علاوہ کہیں بھی کاغذ بنانے کے کارخانے نہیں تھے۔بعد میں فرانس ،جرمنی اور انگلستان میں کاغذ بننا شروع ہوا ۔ یورپ نے تعلیم عربوں سے حاصل کی۔ علم کو عربی سے لاطینی پھر انگلش میں ترجمہ کرنا شروع کیا۔ علم حاصل کرنے والوں میں پاپائے روم نے اندلس میں تعلیم حاصل کی، بعد میں کتابیں لکھیں۔عربوں کے ایک طب کے مدرسے کو ترقی دے کر یورپ کی پہلی یونیورسٹی بنائی گئی۔اندلس میں یورپ کے اہل علم آکر اپنی زبان لاطینی میں عربی کتابوں کے ترجمے کرتے تھے۔ابن رشد اورابن سینا کی کتابوں کو تین سو سال تک یورپ کی یونیورسٹیوں میں پڑھایا جاتا تھا۔یورپ میں اس زمانے میں مسلمانوں کی کوئی ریاضی، علم ہیئت، کیمیا، طب یاسائنس کی کوئی کتاب پڑھائی ،جاتی تو جاہل یورپی لوگ اسے جادوگری قرار دیتے ۔ 1511ءمیں ہسپانیہ کی عیسائی حکومت نے عربی کتابوں کو جلا دینے کا حکم جاری کیا۔ لاکھوں کتابیں جلا دی گئیں۔ صرف غرناطہ میں اسی ہزار کتابیںکتابیں جلائی گئیں۔