سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ لیڈروں کو تسلیم کرنا چاہیے کہ تاریخ خود غرض سیاستدانوں پر کبھی مہربان نہیں ہوتی۔ اپنے بیان میں سابق وزیراعظم نے کہا کہ عوامی مینڈیٹ کے ساتھ کھلواڑ کی کسی بھی کوشش کا نتیجہ افراتفری کا باعث بنے گا۔شاہد خاقان نے کہا کہ انتخابی عمل کی گرمی ختم ہو چکی ہے، اب وقت آگیا ہے کہ ملک کو استحکام کی طرف بڑھنے دیا جائے۔انہوں نے کہا کہ لیڈروں کو اب پارٹی سیاست سے بالاتر ہو کر ملک کو درپیش چیلنجز سے نکالنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔شاہد خاقان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستانی عوام نے اونچی اور صاف بات کی ہے۔
پاکستان
تاریخ کبھی خود غرض سیاستدانوں پر مہربان نہیں ہوتی ، شاہد خاقان
- by Daily Pakistan
- فروری 9, 2024
- 0 Comments
- Less than a minute
- 599 Views
- 1 سال ago