پاکستان

تباہ کن سیلاب متاثرہ علا قوں میں باتھ روم کی سہولت نا پید

جنوبی پنجاب میں سیلاب کی تباہ کاریاں

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سیلاب متاثرین باتھ روم سمیت دیگر سہولیات متاثر ۔
تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے بعد تباہ کن سیلاب سے متاثرہ سیکڑوں مقامی افراد پنجاب کے عارضی کیمپ میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں، جہاں سڑنے والی بدبو ہے،
باتھ روم کی سہولت نا ہونے کے برابر ہے اور جان لیوہ سانپ، بچھو اور حشرات سےسیلاب متاثرین پریشان ہیں۔ ملک کا تقریباً ایک تہائی حصہ زیر آب ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق پنجاب میں چھوٹے سے دیہی ریلوے اسٹیشن کے اردگرد درجنوں خیمے لگے ہوئے ہیں، ہر جگہ پانی موجود ہے صرف یہی ایک واحد خشک زمین ہے
خراب ہونے والی سبزیوں، ، بچ جانے والے کھانے کے ٹکڑوں اور کوڑے کے ساتھ وہاں پر جمع ہونے والے سیکڑوں سیلاب متاثرین اور مویشیوں کے اخراج کی وجہ سے یہاں پر بدبو ہے دو ہفتے قبل سیلاب کی وجہ سے گاؤں میں ڈوب جانے کے بعد اپنی فیملی کے ہمراہ بھاگنے پر مجبور ہونے والی زیب النسا بی بی نے بتایا کہ یہاں پر نہانے یا باتھ روم جانے کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے