دنیا

ترکی نے نیٹو میں سویڈن کی شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی

ترکی نے نیٹو میں سویڈن کی شمولیت پر رضامندی ظاہر کردی

ویلنیئس: نیٹو کے سربراہ جینز اسٹولٹن برگ نے اعلان کیا کہ ترکی نے سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی ہے۔عالمی میڈیا رپورٹس کے مطابق لیتھوانیا میں حال ہی میں ہوئے نیٹو سربراہی اجلاس میں ایک حیران کُن پیش رفت سامنے آئی جس میں ترکی نے سویڈن کے نیٹو میں شامل ہونے کی حمایت کی۔اس سے قبل ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا تھا کہ سویڈن صرف اس وقت نیٹو میں شامل ہو سکتا ہے جب ترکی کو یورپی یونین میں شامل کر لیا جائے۔ اردوان ایک سال سے زیادہ عرصے سے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کے حوالے سے خدشات کا اظہار کرتے آرہے تھے اور یورپی یونین کا رُکن ملک بننے کا مطالبہ کررہے تھے۔لیتھوانیا میں ترک صدر اور سویڈن کے وزیر اعظم اولف کرسٹرسن کے ساتھ ملاقات کے بعد نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسٹولٹن برگ نے کہا کہ ترک صدر نے سویڈن کے نیٹو میں الحاق کو جلد از جلد گرینڈ نیشنل اسمبلی میں بھیجنے پر بھی اتفاق کرلیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے