پاکستان

تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے ، اسحاق ڈار

شنگھائی کانفرنس پاکستان کیلئے بڑا اعزاز، متعدد تجاویز منظور ہوئیں ،نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ تعلیم حاصل کرنا ہر فرد کا حق ہے اور تعلیم کی فراہمی ریاست کی ذمہ داری ہے۔اسحاق ڈار نے قومی سیرت النبی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج کا دن مسلمانوں کے لیے خصوصی اہمیت کا حامل ہے۔اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ علم کا حصول مذہبی فریضہ ہے، تعلیم کی فراہمی حکومت کی ذمہ داری ہے، علم روشنی ہے۔جو ہدایت کی راہ دکھائے، علم و تقوی کی دولت سے آراستہ ہونے والوں کو قرب الہی نصیب ہوتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ تعلیم کی اہمیت اور فضیلت نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم پر نازل ہونے والی پہلی وحی میں واضح ہو گئی تھی۔اسحاق ڈار نے یہ بھی کہا کہ تعلیم کا حصول ہی قوموں کا مستقبل سنوارتا ہے، والدین کی جانب سے بچوں کو دیا جانے والا بہترین تحفہ تعلیم ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے