پاکستان

تقریر کی وجہ سے کورم کا خیال آیا نہ بہرہ مند کی ’نہ‘ کی آواز سنی: سینیٹر افنان للہ

تقریر کی وجہ سے کورم کا خیال آیا نہ بہرہ مند کی ’نہ‘ کی آواز سنی: سینیٹر افنان للہ

ن لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے کہا ہے کہ وہ اپنی تقریر کی تیاری کر رہے تھے اس لیے کورم کی نشان دہی کا خیال آیا اور نہ ہی بہرہ مند کی ’نہ‘ کی آواز سنی۔انہوں نے کہا کہ دنیا میں بڑی بڑی جنگوں کے دوران بھی الیکشن ہوئے ہیں، انہوں نے قرارداد کی مخالفت پارٹی پالیسی کے تحت کی تھی۔پیپلز پارٹی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی نے اپنی پارٹی کے شوکاز نوٹس پر جواب دیتے ہوئے کہا کہ شوکاز نوٹس میں غلط باتیں لکھی گئی ہیں، نہ انہوں نے قرارداد کی حمایت کی اور نہ ہی اُس کے حق میں تقریر کی۔سینیٹر بہرہ مند کا کہنا تھا کہ انہوں نے اور پی ٹی آئی کے سینیٹر نے دو مرتبہ قرارداد کی مخالفت میں نہ کہا ہے۔انہوں نے کہا کہ میں نے تقریر قرارداد سے پہلے کی تھی اور قرارداد منظور ہونے کے بعد تقریر کرنے کی ضرورت نہیں تھی۔خیال رہے کہ گزشتہ روز سینیٹ نے ملک میں 8 فروری کو ہونے والے عام انتخابات ملتوی کرانے کی قرارداد کثرت رائے سے منظور کرلی تھی۔چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کی سربراہی میں ہونے والے سینیٹ اجلاس میں قرارداد کی منظوری کے وقت 14 سینیٹرز موجود تھے جس دوران نگران وزیراطلاعات مرتضیٰ سولنگی، (ن) لیگ کے سینیٹر افنان اللہ نے اس قرارداد کی شدید مخالفت کی جب کہ پی پی کے سینیٹر بہرہ مند تنگی اور پی ٹی آئی کے گردیپ سنگھ نے قرارداد پر خاموشی اختیار کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے