پاکستان

تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح

تنخواہ دار طبقے نے 9 ماہ میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا، مفتاح

عوام پاکستان پارٹی کے رہنما اور سابق وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے نے 9 مہینے میں 391 ارب روپے انکم ٹیکس ادا کیا ہے۔ایک بیان میں مفتاح اسماعیل نے کہا کہ تنخواہ دار طبقے کی موجودہ انکم ٹیکس ادائیگی پچھلے سال اسی مدت سے 41 فیصد زائد ہے۔انہوں نے کہا کہ اگر 10 فیصد تنخواہ میں اضافہ اور 5 فیصد مہنگائی الگ کردیں تو اس انکم ٹیکس کے نتیجے میں تنخواہ دار طبقے کی آمدن 36 فیصد کم ہوئی ہے۔مفتاح اسماعیل نے مزید کہا کہ تنخواہ دار طبقے سے یہ صریح ناانصافی ہے، حکمران خاندان صرف اپنا خیال رکھتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے